مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے صدر بننے کے لئے ن لیگ کو استعمال کیا ۔ اختیارات صدر کے پاس رہے تو سول ڈکٹیٹر جنم لے گا۔ پنجاب حکومت سے وزراء واپس نہ بلانا پیپلز پارٹی کے منفی عزائم ہیں ۔
القمرآن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا گیا مشرف کے آمرانہ اقدامات کو آئین سے نکالنا ہو گا اور مشرف کو کسی صورت محفوظ راستہ دینے کے حق میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا معاہدوں سے پیچھے ہٹ جانا افسوسناک ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ن لیگ کو صدر صدر بننے کے لئے استعمال کیا ۔
القمرآن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ صدر کو غیر متنازعہ ہونا چاہیے ن لیگ کا امید وار غیر متنازعہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام اختیارات صدر کے پاس رہے تو سول ڈکٹیٹر جنم لے گا تمام جماعتوں کی قیادت کو ملک میں آ کر سیاست کرنے چاہیے ۔ن لیگ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور وہ اپنے موقف اور اصولوں پر کاربند رہے گی انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے رویے میں لچک آئی ہے لیکن ماضی میں انہوں نے ضرورت سے زیادہ آمریت کا ساتھ دیاہے