پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان کے صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ ملکی تاریخ میں دوسرے بلوچ صدر ہوں گے۔
اس سے قبل فاروق احمد خان لغاری پہلے بلوچ صدر منتخب ہو ئے تھے۔لغاری نے بینظیر حکومت بر طرف کر دی اور ان کے خاندان کے خلاف بھی مقدمات قائم کر دئے۔
فاروق لغاری جنوبی پنجاب کے ایک بڑے زمیندار تھے۔وہ منصب صدارت پر فائز ہونے سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل تھے لیکن انہوں نے اپنی جماعت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔
1956سے اب تک 52برسوں میں ملک کے 5پنجابی ،3پختون،2سندھی اور 2مہاجر صدر بنے ہیں ۔