وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری واضح اکثریت سے صدر منتخب ہو جائیں گے،ان کا کہنا ہے کہ ان کو صدر بنانے کے لئے ملک کی تین صوبائی اسمبلیوں نے قرار داد بھی پاس کی ہے اس لئے جناب آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت صدارتی الیکشن کیلئے متفقہ امیدوار کی ضرورت ہے اور صدارتی امیدوار کی حیثیت سے ہر طرف سے آصف زرداری کی حمایت کی جاری ہے
انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی اور نہ ہی اسکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ایم کیو ایم، جے یو آئی، اے این پی اور ق لیگ کے بعض اراکین کی حمایت حاصل ہے اور آصف زرداری اس وقت چاروں صوبوں کی زنجیر ثابت ہو سکتے