پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کوایوان بالا میں اپوزیشن نشستیں دے دی گئی ہیں ۔ حکمران اتحاد سے علیحدگی کے فورا بعد مسلم لیگ ن کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اسحاق ڈار نے قائم مقام چیئرمین سینٹ جان محمد جمالی کو درخواست دی تھی کہ مسلم لیگ ن کو اپوزیشن بینچز الاٹ کئے جائیں جس کے بعد منگل کے روز مسلم لیگ نواز کو اپوزیشن نشستیں مختص کر دی گئی ہیں۔