قومی اسمبلی کا اجلاس کل چار ستمبر کوطلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا۔
اجلاس چھ ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے طلب کیا گیا ہے اور حکمران اتحاد کل اور پرسوں قومی اسمبلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حکومت کی طرف سے طلب کردہ اجلاس ہے اور حکومتی ایجنڈہ ہی ایوان میں زیر غور لایا جائے گا۔
ادھر وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ شریف برادران کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا جارہا اور تمام معاملات کو قانون کے اصولیں کے مطابق حل کیا جائے گا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤں کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ آئین صرف ججوں کی تقرری کی بات کرتا ہے،بحالی کی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھاججزحلف لے رہے ہیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ججزکے خیالات ان کے فیصلوں میں نظر آنے چاہئیں،بہتجلد شام کی عدالتیں شروع ہوں گی۔ان ہون نے مزید کہا کہ خواتین کو زندہ درگور کرنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور انسانی حقوق وپاکستانی قوانین کی خلاف ورزی ہے