9/11کے بعد دہشت گردی کے خلاف شروع ہونے والی مبینہ جنگ کے دوران پاکستان کے سابق صدرپرویزمشرف سمیت2وزراء اعظم پر دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے ہوئے اور سابق صدر سمیت دنوں وزراء اعظم ان قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے
9/11کے بعد دہشت گردی کی سب سے زیادہ کاروائیاں پاکستان میں ہوئیں اور سابق صدرپرویزمشرف'سابق وزیراعظم شوکت عزیز'سابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپائو سمیت اعلی فوجی وسول حکام پر دہشت گردوں نے قاتلانہ حملے کیے'دہشت گردوں نے اپنے حملوں میں سیکورٹی فورسزاور پاکستان کی اہم فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا'دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی اس مبینہ جنگ میں شوکت عزیزپاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے جن پر 31مارچ2004کو فتخ جنگ میں خودکش حملہ ہوا مگر شوکت عزیزاس حملے میں بچ گئے اس واقع میں درجنوں افراد ہلاک وزخمی ہوئے'
سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کے دوسرے وزیراعظم ہیں جنہیں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی مبینہ جنگ کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا اور3ستمبر2008کو ان کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اسلام آباد میں چکلالہ ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہائوس جارہے تھے'تاہم سید یوسف رضا گیلانی اس حملہ میں محفوظ رہے-