72سالہ فرانسیسی شہر ی گنڈیگر ہر بر سٹائن اور انکی67 سالہ اہلیہ ہیلگا نے 2002 میں جو ہنسبرگ سے ورلڈ ٹو ر کا آغاز کیا اور آسٹریلیا ،ارجنٹائن ،بولیویا ،چلی اور برازیل سمیت 35سے زیا دہ ملکوں سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔سفر شروع کرتے ہوئے ان کے پا س ایک گاڑی ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر،کیمرہ اور بیس گیلن پٹرول تھا۔ ہربر سٹائن نے کہا ہے کہ ان کا سفر امن کا پیغام پھیلانے ، لو گو ں سے رابطہ اور دنیا کی مختلف ثقافتوں کا دیکھنے کا بہترین مو قع ثابت ہو ا۔سفر کے دوران سیا ح جو ڑے نے لیپ ٹاپ کو دوستوں اور خا ندان کے ارکا ن کے ساتھ رابطے کے لئے استعما ل کیا۔
مختلف ملکوں کا سفر کرتے ہوئے جو ڑے کو لینڈ سلا ئڈنگ اور موسم کی سختیوں کا بھی سامنا کر نا پڑا۔
سیا ح جو ڑے نے کہا ہے کہ کھٹمنڈو میں انہیں پا کستان نہ جا نے کا مشورہ دیا گیا لیکن جب وہ پا کستان پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا اور جو کچھ انہیں پا کستان کے بارے میں بتایا گیا تھا صو رت حال اس سے یکسر مختلف تھی۔ فرانسیسی جو ڑا پا کستان میں کچھ عرصے قیا م کے بعد ایر ان جا ئے گا اور پھر ترکی کے راستے فرانس واپس روانہ ہو جا ئے گا جہاں وہ اپنے بچو ں سے ملا قات کے بعد دنیا کے اس سفر کا اختتام کرے گا