وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ پر اتحادی افواج کا حملہ ناقابلِ معافی اور شرم ناک عمل ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ میں بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے۔ پاک افغان سرحد پر طالبان اور دیگر کی نقل و حرکت روکنے کیلئے پاکستان نے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔ اس سلسلے میں بائیو میٹرک نظام بھی پیش کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ، پاکستان پیپلز پارٹی شیرپاؤ گروپ کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے بھی انگور اڈہ پر اتحادی فوج کے حملے کی مذمت کی۔ اور اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔