روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر چہیتر روپے تیس پیسے کا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں بیس پیسے کے اضافے سے ڈالر چہیتر روپے تیس پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈالر ستتر روپے پچاس پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے اس میں کچھ کمی آئی۔ماہرین کے مطابق ملک کے موجودہ معاشی حالات اور درآمدی بل کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے کم ہوکر چہیتر روپے اسی پیسے ، یورو ایک سوگیارہ روپے اور برطانوی پاؤنڈ ایک سو چھبیس روپے میں فروخت ہورہا ہے