صدرمملکت نے سپریم کورٹ میں تین اور پشاورہائی کورٹ میں دوسابق معزول ججوں کی دوبارہ تقرری کردی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے وزارت قانون کی طرف سے جن ججوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں سپریم کورٹ کے جسٹس میاں شاکراللہ جان ،جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس سید جمشید علی جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ جہان خان اورجسٹس دوست محمد خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان ججوں سمیت پشاور ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس طارق پرویزنے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا اوران ججوں کی دوبارہ تقرری حلف کے دن سے کی گئی ہے۔