وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب کوئی فرد واحد حکومتی پالیسیوں کے فیصلے نہیں کرسکے گا نئے منتخب صدر کو پہلی ایڈوائس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دونگا ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ صدر کا حلقہ انتخاب ہے اور صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہوتے ہیں صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے خطاب کرے گزشتہ سالوں کے دوران اس آئینی ذمہ داری سے انحراف کیا گیا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا آئندہ صدر کی حیثیت سے انتخاب ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ عوامی اداروں کے استحکام کی جانب بڑا قدم ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ اب ملک کے مختلف اداروں کے درمیان کوئی کھینچا تانی نہیں ہوگی کیونکہ ہمارا مقصد استحکام لانا ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو شہید ملک میں پارلیمانی جمہوریت چاہتے تھے اور ہم ان کے ویڑن کو آگے بڑھائیں گے آصف علی زرداری شہید بینظیربھٹو اور ان کی جدوجہد کے باعث صدارتی امیدوار بنائے گئے ہیں اگرچہ آج ہم ظاہری طورپر اپنی عظیم لیڈر سے محروم ہوچکے ہیں لیکن وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں صوبائی اسمبلیوں کی طرف سے آصف علی زرداری کے حق میں قراردادیں اس حقیقت کا واضح ثبوت ہیں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں الگ ہوجانے والے اتحادی ساتھیوں کی غیرموجودگی کا شدت سے احساس ہے انہو ں نے اتحادی ساتھیوں خصوصاً فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے بروقت حمایت کے اعلان پر مبارکباد دی۔