اسلام آباد:
فاقی
وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہا
ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار
ہے-بھارت
کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں پاکستان
خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے-اپنی
سرزمین کسی بھی صورت میں دہشت گردی کیلئے
استعمال نہیں ہونے دیں گے-
شیری
رحمان نے اسلام آباد میں زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا
الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرے اور حقائق
پر مبنی بات کریں-
انہوں
نے کہا کہ پاکستان پورے خطے کو امن کا
گہوارہ بنانا چاہتا ہے اور دونوں ممالک
کیلئے جنگ نقصان دے ثابت ہو گی-
انہوں
نے کہا کہ پاکستانی اعلی عہدیداروں نے
بار بار کہا ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی
کا شکار رہا ہے اور وہ ہر وہ اقدام اٹھا
رہے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے میں کارگرثابت
ہو-انہوں
نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی
کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا-
قومی
سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے
سے شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی
کا اجلاس بدھ تک ملتوی ہو گئی ہے اور بدھ
کو دوبارہ بریفنگ شروع ہو گی-
انہوں
نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گری کا شکار
رہا ہے اور اس جنگ میں پاکستان کو بہت
نقصان اٹھانا پڑا-پاک
بھارت حکمرانوں کو اب ملکر دہشت گردی کے
خلاف اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ خطے میں
امن قائم ہو سکے-