لندن:
سابق
صدر جنرل پرویزمشرف نے کہا ہے کہ دہشتگردی
کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کا ان کافیصلہ
درست تھا صدر پرویزمشرف نے لندن میں امریکی
صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج کل
وہ ایک نئی کتاب لکھنے میں مصروف ہیں جس
کے بعد یونیورسٹیز میں لیکچردینے کی طرف
جائینگے
انہوں
نے کہا کہ پاکستان میراگھرہے اوروہ کسی
بھی صورت اسے نہیں چھوڑیں گے اگرچہ وہاں
کچھ خطرات ہیں اوروہ محفوظ نہیں تاہم اب
ایسی زندگی گزارناکوئی بات نہیں فوج ان
کی حفاظت کررہی ہے
ایک
سوال کے جواب میں صدرپرویزمشرف نے کہا کہ
ان کابیٹاکیلیفورنیاواپس جاچکا ہے اور
بیٹی کراچی میں رہائش پذیر ہے جوموسیقی
کے پروگرامزمنعقد کرواتی ہے
انہوں
نے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین مشکل میں
ہے وہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان لائے
اورسڑکیں تعمیر کیں اب پاکستان میں کوئی
بھی سرمایہ کاری نہیں کررہا۔
سابق
صدر پرویزمشرف نے کہا کہ انہوں نے اپناذہن
پہلے بھی بنالیاتھا کہ وہ دہشتگردی کے
خلاف امریکہ کاساتھ دینگے اوراپنے دورمیں
جوکچھ بھی کیادہشتگردوں سے نمئنے کیلئے
کیا دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے ایک ہی
طریقہ ہے کہ ان سے لڑا جائے اس لیے وہ اپنے
فیصلوں پر پریشان نہیں ہیں۔