انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور گذشتہ روز ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے مرکزی بینک نے فوری مداخلت کی ہے جس کے باعث ایک روز قبل روپے کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر 76 روپے تھی تاہم ایک وقت اسے 76 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر76 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔