Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
Al Qamar Online Blogs


    
| | |
Preview Chanel
Important News International News News From Pakistan News from India Special Reports and Features Columns Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan
Tue, 06 Jan 2009 18:57:45   |   |   |  Text Only Version

Sat, 30 Aug 2008 19:42:00

پاکستانی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا



وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز سے مختلف اشیاء کی خریداری پر پونے 2 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ یکم ستمبر سے سٹورز سے آٹا 15 روپے، چینی 30 روپے پچاس پیسے، دال چنا 47 روپے، سفید چنا 63 روپے، بیسن 59 اور  چائے 376 روپے فی کلو گرام دستیاب ہو گی۔ 1302 دیگر اشیاء بھی 5 سے 10 فیصد کم قیمت پر ملیں گی۔ اشیاء کی فراہمی اور ان کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ رمضان پیکیج کا اعلان وزیر خزانہ سید نوید قمر نے ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ فرخ قیوم اور منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بریگیڈیئر (ر) حفیظ احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات کا ہمیں انداز ہے۔ حکومت نے عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے رمضان پیکیج تیار کیا ہے۔ چار پانچ چیزوں کی قیمتیں خاص طور پر کم کی جا رہی ہیں۔ باقی اشیاء بھی کم قیمت پر ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتیں مختلف شہروں میں مختلف ہیں۔ رمضان میں سٹورز پر یہ 15 روپے فی کلو ملے گا اور اس کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی جبکہ گھی 110 روپے فی کلو، چینی 30 روپے 50 پیسے، دال چنا 47 روپے، بیسن 59 روپے، چائے 376 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1300 کھانے اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 5 سے 10 فیصد کم کی جائیں گی۔ نئی قیمتوں پر یکم ستمبر سے عملدرآمد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز چھٹی والے دن بھی کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ نگرانی کا عمل بھی سخت کیا جا رہا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی اور خورد برد کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی دستیابی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور وہ یہ ذمہ داری پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز میں اس وقت آٹا 20 روپے فی کلو مل رہا ہے اور رمضان میں 15 روپے فی کلو قیمت سے عوام کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹورز سے دکاندار پہلے اشیاء خریدے تھے اور پھر آگے مہنگی فروخت کرتے تھے لیکن اب حکومت اس بات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان میں تقریباً پونے دو ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ پنجاب حکومت بھی سستے بازار لگا رہی ہے اور ہم اس کے ساتھ تعاون سے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے جن لوگوں تک ہم پہنچ سکتے ہیں ان کو ریلیف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹا چاول 45 اور باسمتی 88 روپے فی کلو ملے گا۔ چاول کی فروخت سے عوام کو 7 سے 12 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈی سی اوز کے ذریعہ قیمتوں کی نگرانی اور دستیابی کیلئے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بریگیڈیئر (ر) حفیظ احمد نے کہا کہ سٹورز پر اشیاء کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سرحد میں ہم امپورٹڈ گھی کم قیمت پر دے رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ سے سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بہت کم ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ درآمدی گندم کی قیمت 1200 روپے فی 40 کلو گرام بنتی ہے اور حکومت کم قیمت پر عوام کو دے رہی ہے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے کہا کہ اس وقت تک 5500 یوٹیلٹی سٹورز کھل چکے ہیں جن علاقوں میں سٹورز ہیں وہاں پر موبائل سٹورز نہیں چلائے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی کوالٹی کے حوالے سے شکایات آئی ہیں، بالخصوص آٹے کے حوالے سے شکایات ہیں اور ہم نے ہدایت کی ہے کہ پسائی کو بہتر بنایا جائے اور اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر قابو پانے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم ہو رہی ہیں اگر اس طرح کم ہوتی رہیں تو ایک طرح سے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ اب ڈیزل پر سبسڈی کم ہو کر 14 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے پر عوام کو 9 سے 10 روپے کا ریلیف ملے گا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 110 روپے فی کلو دستیاب ہو گا جس سے گاہکوں کو 30 روپے کا ریلیف ملے گا۔ سفید چنا 63 روپے فی کلو دستیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے ایک موثر نظام ترتیب دیا ہے جس کے تحت مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف اوقات میں سٹورز کا دورہ کریں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ضروری اشیاء سٹورز پر موجود ہیں۔

 
یہ خبر، مضمون یا کالم درج ذیل لنکس سے اپنی ڈائری میں محفوظ کریں
digg it | Yahoo | Google | Slashdot | del.icio.us | Technorati

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

Al Qamar Online
Masood Munawar, Al Qamar Online, Norway
|
Mujahid Hussain, Brussles
|
Nasar Malik
|
M.Haroon Abbas
Zabih ul Allah
|
Saeed Akhtar Ibrahim
|
Jamil Ahmed Khan
|
Qamar M.A.
Muhammad Bin Qasim
|
AsGhar Ansari, New Delhi, India
|
Sheikh Abdul Majid
|
Rauf Amir Pappa Baryar, Kot Addu
 

 مزید خبریں اورمضامین

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india
Jan 2009
SuMoTuWeThFrSa
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 16 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31

Urdu Bloggers
Urdu Bloggers
HalChal
SMS Guru
SMS Guru
Daily 1 World
Al Qamar Online
© Copy Rights 1999-2008, Al Qamar Online Media City , All Rights Reserved.

Email: General: mail@alqamar.org | For News : news@alqamar.org
Contact : UK: + 44 703 186 7719 | Denmark: +045 22 16 6554 | U.S. +1 516 3142803 | Pakistan: +92 322 5211447, +92 333 78 1751 1

Popular Searches: Urdu News, Urdu Newspaper, Online Urdu News, Online Urdu Newspaper, Urdu News paper, Pakistani Newspaper, Newspaper from England, 24 Hours Live Updated Urdu News, Indian Newspaper, Online Urdu Newspaper, BBC Urdu, Urdu Poetry, Urdu Blogs, Pakistani Fashion, Wedding, india,World News

Al Qamar Online is considered the largest , the most famous and popular web site the world over functioning for the awareness of social, political, economical and cultural issues of the south Asian community.
Islam:
Basic Islamic Teachings and Research Articles

Al QamarNews:
This online Network presents daily live updated news, and we have the largest News archives of past three years on the site.It has the well experienced, intellectual, highly qualified and dedicated journalists, writers on its editorial board (who worked with world’s known organizations like BBC etc.) their articles and column have great impact on the readers. More than 3100 Urdu Columns on Current Issues, International Affairs and Politics are online on this site.
Poetry: This website contains the largest collection of Urdu Poetry and literature. More than 300 poets’ selected poetry is online.
For Women: Find out Recipes and Designs Of Henna( mehndi)
For Kids: Stories, Online Games, etc.
Show biz: Latest Pakistani Fashion, Pictures, images, of Pakistani Stars and Models
Powered by: PHPCow.com