بھارت میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث بھارتی روپے کی قدر کم ہوگئی اور ڈالر 50بھارتی روپے کا ہو گیا۔بھارتی بینکوں کے پاس سرمائے کی کمی اور ڈالر کی طلب میں اضافے کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد بھارت میں ایک ڈالر کی قیمت 50روپے ہوگئی جو27 اکتوبر کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ بھارتی درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ادھر پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔