انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 7پیسے کمی، ڈالر79 روپے30 پیسے میں خریدا اور79 روپے35پر فروخت کیا جارہا ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آج چوتھے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دباؤ جارہا ہے جبکہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی جانب سے اس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹس میں ڈالر کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے آہستہ آہستہ روپیہ مضبوط اور ڈالر کمزور ہوتاجارہا ہے۔آج اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں20 پیسے کمی اور ڈالر78 روپے30پیسے میں خریدا اور78 روپے80 پر بیچا جارہا ہے۔