چین 2015ء تک امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آٹومارکیٹ بن جائے گا اور چین میں حالیہ چند مہنوں میں کاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں کاروں کی کھپت کے زیادہ امکانات میں چینی اقتصادی ماہرین کے مطابق اس وقت چین میں ہرایک ہزار میں سے 20 افراد جبکہ امریکہ میں ہرایک ہزار میں سے 700 افراد کے پاس ذاتی کار ہے ۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ حالیہ اقتصادی بحران اور کساد بازاری کے باعث امریکہ اور برطانوی کارسازکمپنیوں نے اپنی اپنی حکومتوں سے آٹو صنعت کوبچانے کیلئے مدد مانگ لی ہے امریکی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے بیل آوٹ منصوبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں 30 لاکھ افراد افراد بے روزگار ہوجائیںگے جبکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوگا۔