کرکٹ کی دنیا کے نامور سابق باؤلروسیم اکرم اور بالی وڈ اداکارہ ششمیتا سین ایک ٹی وی چینل کے ریئلٹی شو میں جیوری کا کردار ادا کریں گے ۔
ایک کھلاڑی ایک حسینہ نامی ڈانس شو میں بھارتی اداکاراؤں کے ہمراہ کرکٹر بھی شریک ہوں گے ۔
اگرچہ کہ چینل کے حکام نے ان کرکٹرز کے نام ظاہر کرنے سے معذوری کا اظہا ر کیا ہے جو کہ اس شو میں حصہ لے رہے ہیں تاہم مصدقہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس شو میں عرفان پٹھان ،وینود کمبلے ،دینش کرتھیک ،سری سانتھ سمیت دیگر کرکٹر شریک ہوں گے ۔بالی وڈ ذرائع کے مطابق ایک حسینہ ایک کھلاڑی شو بگ باس پروگرام کے ختم ہونے کے بعد آن ایئر ہوگا۔