امریکی گلوکا راور اداکا ر جیر ی ریڈپھیپڑوں کی بیما ری کے باعث 71سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ان کے سیکر یٹری کیری مورریڈ کے مطا بق جیر ی ریڈ پیر کی صبح پھیپڑوں کی بیما ری کے باعث انتقال کر گئے ۔جیر ی ریڈ اٹلانٹا میں پیدا ہو ئے اور آٹھ سال کی عمر میں انہوں نے گیٹا ر بجا نا سیکھا اوراپنی ہا ئی اسکو ل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انیس سو ساٹھ میں وہ نیشوائل آگئے جہا ں سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغا ز کیا ۔
انہو ں نے شروعات نغمہ نگاری سے کی۔ جیر ی نے انیس سو سترسے انیس سو ا سی تک بہت سے ہٹ البم بنا ئے جن میں ’عمو س موس ‘،وہن یو آر ہوٹ‘،اور ’ایسٹ باوٴنڈ اینڈ ڈاوٴن‘شامل ہیں ۔البم ْیو آر ہو ٹ‘کے لئے انہوں نے انیس سو اکھتر میں گرامی ایوارڈ بھی جیتا۔جیر ی ریڈ نے انیس سو ستر کے دوران فلموں میں اداکا ری بھی کی جن میں’ اسمو کی اینڈ دی بینڈیٹ ‘،’گیٹر‘اور ’ واٹر بو ائے ‘ شامل ہیں۔