جیکی چین کو فلموں میں مارشل آرٹس کے جوہر دکھاتے ہوئے سب ہی نے دیکھا بھی ہے اورپسند بھی کیا ہے،لیکن اب شائقین انہیں پڑھاتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔
ہانگ کانگ کے ’یو ایس سوانا کالج فارآرٹ اینڈ ڈیزائن‘نے جیکی چن کو کالج کا اعزازی پروفیسر بنا دیا ہے جیکی چین کا کہنا ہے کہ وہ آکسفورڈ، ہارورڈ،کیمبرج اور بیجینگ یونیورسیٹیزجیسی درس گاہوں میں لیکچرزدینے جاتے رہے ہیں اور وہ ہمیشہ لوگوں کو تربیت کے لئے تیار رہتے ہیں ۔
جیکی چین گذشتہ دنوں بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کا حصہ بھی رہے۔ جیکی جلد ہی نیومیکسیکو جائیں گے جہاں وہ اپنی نئی فلم ’دی اسپائے نیکسٹ ڈور‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔