بھارت
میں ایک مخصوص قبیلے کے لوگ سانپ کے کاٹے سے بچاو کے لئے ایک انوکھا طریقہ
استعمال کر رہے ہیں۔ جس کےتحت یہ لوگ اپنے جسم چھید رہے ہیں ۔
مشرقی ریاست جھاڑکنڈ میں ہر سال برسات کے موسم میں ایک میلے کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔ جس میں گاوں بھر کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔پنچ پرگنہ نامی اس میلے
میں لوگ اپنے جسم کے مختلف حصوں جن میں ہاتھ ،زبان ، گردن پر کیلیں چبھوتے
ہیں اور زبان میں چھید کرتے ہیں ۔
یہ میلہ گاوں میں واقع ایک تالاب کے کے گرد منعقد کیا جاتا ہے۔اور رسم کے
مطابق لوگ تالاب میں غوطہ لگانے کے بعد اپنے جسم کے اعضاء چھدواتے ہیں ۔
رسم میں شامل لوگوں کا کہنا ہے اسطرح جسم چھدوانے سے انہیں تکلیف ہونے کے
بجائے روحانی خوشی حاصل ہوتی ہے ۔ اس رسم کی ادائیگی سے وہ سانپ بچھو کے
ڈنک سے بھی محفوظ رہتے ہیں