منی کے سب سے بڑے ''بامبی'' ایوارڈ کا میلہ معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئر نے لوٹ لیا۔ بامبی ایوارڈ کی تقریب جنوبی جرمنی کے شہر اوفن برگ میں ہوئی۔ اس ایوارڈ کو جرمنی کا آسکر ایوارڈ قرار دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے فنکار تقریب میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچے۔
پاپ گلوکارہ برٹنی تقریب میں پہنچیں تو ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا اور انہیں انٹرنیشنل کیٹگری میں بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ برٹنی نے بامبی ایوارڈ کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ تقریب میں گلوکارہ لیوس ہملٹن کو بھی خصوصی جیوری ایوارڈ دیا گیا۔