بالی وڈ کی اداکار کترنیہ کیف کی مقبولیت دیکھتے ہوئے ووگ میگزین کی انتظامیہ نے ایک بار پھر انہیں اپنے میگزین کی سرورق پر شائع کیا ہے انہوں نے گہرے جامنی رنگ کے لباس میں ووگ میگزین کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جسے دسمبر کر شمارے میں شامل کیا گیا ہے اس سے پہلے بھی اسی سال فروری کا شمارے کا حصہ بن چکے ہیں وہ پہلے شمارے کے مقابلے میں دسمبر کے شمارے میں کم پر کشش نظر آئی ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلمی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس میگزین کے لیے ماڈلنگ کی ہے جس کے لئے انہیں پر کشش معاوضہ دیا گیا ۔ان کی آئندہ سال چار فلمیں عجب پر یم کی کہانی ،نیویارک، دی دھنادھن اور بلیو ریلیز ہویں گی وہ ان تمام فلموں میں اپنے کا م سے مطمئن ہیں ۔انہیں یقین ہے کہ ان کے دیگر فلموں کی طرحیہ فلمیں بھی ریکارڈ بزنس کریں گی۔