بالی ووڈ کی ادکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں پرجوش اداکاری کرنا پسند ہے۔اداکار ہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے رول منتخب کرنے سے پہلے اسکرپٹ اچھی طرح پڑھتی ہوں اور میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ میری اداکاری میں جوشیلاپن ہونا چاہئے۔سوہا اپنی نئی آنے والی کامیڈی فلم دل کبڈی میں اداکار عرفان خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گی، فلم پانچ دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جب انسان ایک طرح کے رول بار بار کرتا ہے تو اسکی خواہش ہو تی ہے کہ وہ مختلف کردار میں نظر آئے، اسلئے میری خواہش ہوتی ہے کہ میں ہر طرح کے کردار سے شائقین کو متاثر کروں۔