ایرانی عدالت نے فلمی جریدے پر گذشتہ 8 ماہ سے عائد پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔دنیاء تصویر نامی اس جریدے پر غیر ملکی اداکاروں کے بارے میں مواد شائع کرنے پر حکومت نے گذشتہ مارچ میں پابندی عائد کر دی تھی۔ دنیا ء تصویر کے مدیر علی معلم نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کی طرف سے عائد پابندی کے خاتمے کیلئے عدالت سے اپیل کی تھی اور پابندی کے خاتمہ کے حکم کے بعد وہ دسمبر جنوری کا مشترکہ شمارہ شائع کریںگے جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ دنیاء تصویر نے اپنے آخری شمارے میں نکول کڈ مین، نومی وائس ریس ودرسپون اور کئی امریکی اداکاروں اور ادا کاراؤں پر مضامین ان کی تصاویر کے ساتھ شائع کئے تھے۔