صوبہ پنجاب میں حکومت اور فلورملز ایسوسی ایشن میں سرکاری گندم کی قیمت کے معاملہ پر ڈیڈلاک بدستور برقرار ہے ۔ صوبے کے بیشتر شہروں میں فلورملز مالکان نے فلور ملز بندکردی ہیں ۔ جہاں حکومت نے پولیس کی نفری تعینات کردی ہے۔
فلور ملز کی بندش سے پنجاب کے بیشتر شہروں میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لاہور میں بیس کلو گرام آٹا 460 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اس صورتحال کے باعث رمضان المبارک میں آٹے کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
فلورملز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔