رواں مالی سال کے دوران تیل کا درآمدی بل ساڑھے چودہ ارب ڈالر سے بھی بڑھ جانے کا امکان ہے۔
القمرآن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی بچت کے موثر اقدامات سے تین ارب ڈالر سالانہ بچت ہوسکتی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستان نے گیارہ ارب اڑتیس کروڑ مالیت کا تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی تھیں۔تیل کے درآمدی بل میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہے۔
القمرآن لائن کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کی بچت کے لیے وفاقی حکومت نے ہفتے میں دو دن تعطیل کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کا اعلان صوبائی حکومتوں سے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔
القمرآن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز کی تعطیل بڑھانے سے ایک ہزار میگا واٹ تک بجلی کی بچت ہوسکتی ہے جبکہ انرجی سیورز کے استعمال سے دوسوپچیس میگا واٹ اور دکانیں اور شاپنگ سینٹر ز آٹھ بجے بند کردینے سے چھ سو سے آٹھ سو میگا واٹ بچت ہوسکتی ہے۔