سعودی عرب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ادھار تیل فراہم کرنے اور دیگر سہولتیں دینے کا فیصلہ پاکستانی صدارتی انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔
سعودی وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،جن کے پاس وزارت پٹرولیئم کا اضافی چارج بھی ہے ،کی قیادت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وفد کو واضح کردیا گیا تھا کہ پاکستان کو خام تیل ادھار دینے کا حتمی فیصلہ پاکستانی صدارتی الیکشن کے بعد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد سے کہا گیا تھا کہ اس ضمن میں انتظار کیا جائے