پاکستان میں چھ ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ اور فنڈز کا استعمال غیر آئینی ہے اور چھ ستمبر کے بعد سپریم کورٹ یا الیکشن ٹریبونل میں صدارتی الیکشن کو چیلنج کیا جاسکتا ہے ۔
القمر آن لائن کو کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ق سے مذاکرات کا سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے آخری مرحلے تک بھی امیدوار ایک دوسرے کے حق میں ریٹائرڈ ہوسکتے ہیں ۔
انہوں نے امید ظاہر کی انہیں کہ مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور اے پی ڈی ایم کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے اراکین کے بھی ووٹ ملنے کی توقع ہے