پاکستان میں وکلا کی تحریک بدلتی نظر آ رہی ہے اور ایسے میں اب سندھ اور پنجاب کے بعد سرحد میں بھی تبدیلی دیکھنے میں ائی ہے اورمعزول جسٹس طارق پرویز نے پشاور
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔
پشاور سے القمر آن لائن کے نمائیندے نے بتایا ہے کہ تقریب حلف برادری گورنر
ہاؤس پشاور میں ہوئی ،گورنر سرحد اویس احمد غنی نے معزول جسٹس طارق پرویز
سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔واضح رہے کہ سابق صدر
پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدام کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے چار ججوں نے
پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا جن میں معزول چیف جسٹس
طارق پرویز کے علاوہ جسٹس دوست محمد خان‘ جسٹس شاہ جہاں خان اور جسٹس
اعجاز افضل شامل ہیں۔
وفاقی وزرات قانون نے آج پشاور ہائی کورٹ کے معزول
چیف جسٹس طارق پرویز خان کی دوبارہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا۔
ادھر سپریم کورٹ کے سات معزول ججز آج شام چھ بجے دوبارہ حلف اٹھارہے ہیں۔