پاکستان کے مختلف صوبوں میں معزول ججوں کے دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد اب اسلام آباد سے القمر آن لائن کے نمایئندے نے اطلاع دی ہے کہ سپریم کورٹ کے تین معزول ججزنے دوبارہ حلف اٹھالیا ہے ۔
حلف لینے والے ججز میں جسٹس تصدق جیلانی ، جسٹس شاکر اللہ جان اور جسٹس سید جمشید علی شامل ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عبدالحمیدڈوگر نے معزول ججز سے دوبار ہ حلف لیا ۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔
القمر آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ ججز کو حلف اٹھانے کے بعد 2نومبر2007ءکی پوزیشن پربحال کردیاگیا ہے جبکہ ان کی سینیارٹی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔
ادھر سیکرٹری قانون اور سابق جسٹس آغا رفیق نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران حلف نہ اٹھانے والے ججز کا باب بند ہوجائیگا اورریٹائرڈ کردیئے جائیں گے
سیکرٹری قانون نے کہا کہ تمام معزول ججز کودوبارہ تقرری کی پیشکش کی ہے جو جج ایک ہفتے کے اندراندر حلف نہیں لے گا اس کا باب بندکرنے کے بعدانہیں ریٹائرڈ کردیا جائے گا۔ان کا کہناتھاکہ آج سپریم کورٹ کے تین معزول ججز جسٹس تصدق جیلانی ، شاکراللہ جان اور جمشید علی نے حلف اٹھالیا ہے۔
تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پانچ ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اُٹھایا تھا۔ اُن میں سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس جاوید بُٹر، جسٹس نواز عباسی اور جسٹس سید سعید اشہد شامل ہیں۔ ان ججوں میں مبصرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ان تین ججوں کے دوبارہ حلف لینے سے معزول ججوں کی بحالی کے حوالے سے وکلاء تحریک کو شدید دھچکا لگا ہے۔ سے جسٹس نواز عباسی ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔
معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے علاوہ جسٹس خلیل الرحمن رمدے، جسٹس سردار رضا خان، جسٹس چوہدری اعجاز اور جسٹس راجہ فیاض بھی اُن ججوں میں شامل ہیں جنہیں تین نومبر کو ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد گھروں میں نظر بند کردیا گیا تھا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ان تین ججوں کے دوبارہ حلف لینے سے معزول ججوں کی بحالی کے حوالے سے وکلاء تحریک کو شدید دھچکا لگا ہے۔