میانوالی میں اسکول وین نہر میں گرنے سے انیس بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واں بھچراں کے مختلف اسکولوں کے بچوں کو لے جانے والی ویگن مظفر پورہ کے قریب نہر مہاجر برانچ میں جاگری جس سے ویگن میں سوار اکیس بچے پانی میں ڈوب گئے۔ حادثے کے بعد نہر کو بند کردیا گیا تاہم پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث لاشوں کی تلاش کا کام متاثر ہورہا ہے۔انتظامیہ نے لاشیں ڈھونڈنے کے لئے چشمہ بیراج سے غوطہ خور منگوالئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں مقصود الرحمان، رفعت بی بی، حیاب بی بی، ابرار، ثاقب حسین، نوید، قیصر اور صبیحہ بتول کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ صائمہ، کوثر، عدنان، فضل کریم، محمد اکرم، جعفر کلیم اللہ، مبشر علی، کلثوم بی بی، مرتضیٰ کی تلاش جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ بچے بھی شامل ہیں۔ اکیس بچوں میں سے صرف خدیجہ اور عاقب کو زندہ بچایا جاسکا ہے ۔