ومنتخب صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کو پاکستان کے عوام اور جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو صدارتی انتخابات میں پارلیمنٹ میں نتائج کے اعلان کے فوری بعد اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پاکستان کے عوام اور جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے صدارتی انتخابات میں ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔