فغانستان میں خود کش حملے اور تشدد کے واقعات میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان صوبہ نیمروز کی ایک سرکاری عمارت میں حملہ آور بھکاری کے بھیس میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے سے عمارت منہدم ہو گئی ملبے سے صوبائی اٹارنی جنرل سمیت چھ افراد کی لاشین نکال لی گئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری طرف طالبان نے نیمروز میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار اور آٹھ طالبان مارے گئے۔ کابل میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔