کوہاٹ روڈ بڈبیڑ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں35 افراد کے ہلاک ہوئے ،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ پولیس چوکی کے قریب ہوا۔ پولس اور ایمبولینس جاے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے پولیس کی گاڑی کو اڑایا گیا۔دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ڈی سی او پشاور نے بتایا کہ پشاور کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیاور اضافی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ڈبل کیبن دزہ آدم خیل کی طرف سے ا?رہی تھی جب اسے روکنے کی کوشش کی گئی تومارکیٹ سے ٹکرادیا گیا جس سے تین مارکٹیں ملکمل تباہ ہوگئیں۔ دھماکہ اسقدر خوفناکتھا کہ مارکیٹ کے ملبے کے نیچے لوگوں کی بڑی تعداد اموجود ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے دھماکے کی مذمت کی ہے ۔