پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صدر منتخب ہونے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر سے آمریت کے خاتمے کا خواب پورا ہو گیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد جاری کئے گئے اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بطور صدر فیڈریشن کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر سے آمریت کے خاتمے کا بے نظیر بھٹو شہید کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
پاکستان کے 12 ویں منتخب صدر منگل کے روز اپنے عہدے کا حلف لیں گے
ادھر حکومت سندھ نے کل پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے پیر کے روز صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسکول ، کالج اور دفاتر بند رہیں گے۔