یہاں لندن میں القمر آن لائن کو ایم کیو ایم کے صدر دفتر سے ملنے والی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی وومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابط کیا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کا صدارتی انتخاب میں حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے الگ الگ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابط کیا اور صدارتی انتخاب میں بھرپور اور مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو نازک دور سے نکالنا ہوگا ۔