آصف علی زرداری کی صدر کے طور پر کامیابی کے بعد القمر آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں نومنتخب صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس اتوار کی شام طلب کیا ہے۔صدر منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا جس میں متعدد اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے بی بی سی کو بتایا کہ نو منتخب صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کے بارے میں حتمی فیصلہ بھی اسی اجلاس میں ہوگا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی اجلاس میں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد آصف زرداری کی جانب سے پہلے پالیسی بیان کے نکات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ اس کے علاوہ حکومت کی سابق حلیف جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مستقبل کے تعلقات بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔