سندھ کی حکومت نے آصً زرداری کی کامیابی کی خوشی میں پیر کے روز عالم تعطیل کا اعلان کیا تھا لیکن اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
کراچی سے القمر آن لائن کے نامہ نگار آصف خان نے بتایا ہے کہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سندھ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
آصف علی زرداری نے وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سے بات کی اور انہیں نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ وقت کام کرنے کا ہے چھٹیوں کا نہیں۔
کل پیر کے روز تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر کھلے رہیںگے۔