پشاور کے علاقے ہشت نگری میں زوردار دھماکے کے نتیجہ میں9افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے4زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دھماکا تکیہ سنگھان کے علاقے میں ایک امام بارگاہ میں ہوا۔ایس پی سٹی پشاور کے مطابق ٹائم بم مسجد کے متولی کے کمرے سے ملحق بیت الخلاء میں رکھا گیا تھا ۔
آئی جی سرحد نوید ملک نے القمرآن لائن کو بتایا کہ دھماکا شدید نوعیت کا نہیں تھااوریہ بم نصب کیا گیا تھا خود کش حملہ نہیں تھاتاہم دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔