بھارت کے وزیرداخلہ شیوراج پٹیل اور قومی سلامتی کے مشیر کے ایم نارائنن ممبئی میں ہونے والے حالیہ حملوں میں کوتاہی برتنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

چدم بھرم کو بھارت کا وزیر داخلہ نامزد کیا گیا ہے۔ چدم برم وزیرداخلہ بننے پر وزیراعظم من موہن خزانے کا امور بھی دیکھیں گے۔قومی سلامتی کے مشیر کے ایم نارائنن کو وزیر اعظم کی طرف سے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کے لئے کہا گیا ہے
بھارتی وزیراعظم نے وزیرداخلہ وزیرداخلہ شیوراج کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ بھارت کے سیاسی ذرائع کے مطابق شیوراج پٹیل ایک روز قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے آگاہ کر دیا تھا کہ وہ ایک دوسرے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شیوراج پٹیل نے اپنا استعفیٰ خوشی سے نہیں دیا بلکہ ان پر استعفیٰ کیلئے خاصا دباؤ تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبئی میں ہونے والے خونی ڈرامے کے دوران شیوراج پٹیل مسلسل میڈیا کی تنقید کا سامنا کر رہے تھے اور بھارتی میڈیا میں ان پر مسلسل فرائض میں کوتاہی برتنے کے الزامات عائد ہوتے رہے۔ ماضی میں بھارت میں دہشت گردی کے واقعات پر بھی شیوراج پٹیل کو مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نئے بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بھارت میں گزشتہ چار سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں 7 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ممبئی میں دہشت گردی کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی، وزیر داخلہ کے طور پر ملک میں امن و امان کے مکمل قیام کی ذمہ داری ادا کرونگا۔ وہ اتوار کو شیوراج پاٹیل کی طرف سے وزارت داخلہ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے بھارتی وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کر رہے تھے۔
چدمبرم 1980ء میں بھی وزیراعظم راجیو گاندھی کی حکومت میں وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہے تھے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 2004ء کے بعد دہشت گردی کے 25 ہزار واقعات میں سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے مصروف ترین کاروباری شہر ممبئی میں دہشت گردی کی یہ منظم کارروائی بھارتی ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اسی حقیقت کو مانتے ہوئے وزیر داخلہ نے استعفیٰ پیش کر دیا اور وزراء داخلہ نے غلطی قبول کی ہے ،بھارتی وزیر داخلہ کے بعد قومی سلامی میں مشیر ایم کے نرائن نے بھی استعفیٰ دے دیا بھارتی ذرائع کے مطابق اب'' آئی بی ''کے سربراہ کی باری ہے۔
مزید براں بھارت نے بھارت پاکستان کےساتھ جنگ بندی کا معاھدہ معطل کرنے پرغورکرنے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ میں حکومت کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کی ممبئی بم دھماکوں کوبہانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کےساتھ کنٹرول لائن پر فوج کی تعداد بڑھانےپرغورکررہی ہے۔
بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے پر بھی غورکر رہا ہے۔بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ ریل اورفضائی رابطے منقطع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔