مسلم لیگ (ق) کے ناراض ارکان کا اجلاس ہمایوں اختر کی رہائش گاہ پر ہوا۔قیادت کی تبدیلی کے بارے اس اجلاس میں حامد ناصر چٹھہ کو پارٹی کا صدر بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
حامد ناصر چٹھہ اپنے رضاعی بھائی کے قتل کی وجہ سے وزیر آباد روانہ ہوگئے ، جس کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ اجلاس میں ارکان نے کہا کہ چوہدری برادران نے (ق) لیگ کو گھر کی پارٹی بنا رکھا ہے۔
پارٹی قواعدو ضوابط کے مطابق چودھری شجاعت تیسری مرتبہ پارٹی کے صدر نہیں بن سکتے۔
مسلم لیگ (ق) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت کو مرکزی اور صوبائی جنرل کونسلز کی حمایت حاصل ہے اور پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔