Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
Al Qamar Online Blogs


    
| | |
Preview Chanel
Important News International News News From Pakistan News from India Special Reports and Features Columns Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan
Sat, 04 Jul 2009 05:10:13  |   |   |  Text Only Version


Mon, 31 Dec 2007 04:15:00

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

پیپلز پارٹی،عوامی یا خاندانی جماعت



آج نہ کوئی لمبی بات کرنے کو جی چاہتا ہے اور نہ ہی کسی مدلل گفتگو کی ضرورت ہے کیونکہ جب آپ کے ارد گرد غیر مدلل واقعات رونما ہو رہے ہوں وہاں دلیل کار زیاں لگتا ہے۔

آج دسمبر کی تیس تاریخ ہے اور ایک روز بعد تقویم ماہ و سال ایک اور نئے سال کو جنم دے گی لیکن اس جاتے ہوئے سال نے ایک طرف پاکستانی عوام سے انکی دلعزیز سیاسی رہنما بے نظیر بھٹو کو چھین لیا اور دوسری طرف خود اسی پیپلز پارٹی نے خود اپنے ہاتھوں سے ہی اپنی شسکت و ریخت کی بنیاد رکھ دی ہے۔

بے نظیر کے سوئم کے موقع پر پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا جس کے بعد جو فیصلے سنائے گئے ان میں سے ایک فیصلہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جو بلا شبہ جماعت کا فیصلہ ہے اور انہیں اسکا اختیار ہے لیکن کچھ فیصلے ایسے ہیں جو زمینی حقائق کے بر عکس جزباتی زیادہ ہیں۔

 پیپلز پارٹی پر جو ایک الزام بڑے بھٹو صاحب کے بعد سے لگتا چلا آ رہا تھا اور جسکی وجہ سے اس جماعت کا سنجیدہ طبقہ پارٹی کو چھوڑ گیا وہ یہ تھا کہ پیپلزپارٹی خاندانی اور موروثی پارٹی بن گئی ہے اور اب اس فیصلے سے اس جماعت کے مخالفین کے ہاتھ ایک بہت بڑا ہتھیار آ جائے گا کہ یہ جماعت جو عوامی ہونے کا لنادہ اوڑھے ہوئے ہے وہ اندر سے ایک موروثی اور آمریت مزاج کی جماعت ہے جس کے ارکان تو کجا اکابرین بھی قائد کے فیصلے سے اختلاف نہیں کر سکتے۔

مجھ جیسے لکھنے والوں پر پہلے پیپلز پارٹی کا فرد ہونے کا الزام لگتا رہا اور پھر بہت سے حلقے ہمیں بھٹو نظریے کا اسیر کہتے رہے حالانکہ یہ دونوں باتیں فقط الزامات ہیں ورنہ ہم جیسے قلم کار نہ تو کسی نظریے کے اسیر ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی شخصیت پرستی کے مرض میں مبتلا۔

ہم لکھنے والے تو قلم سے وفاداری کا حلف اپنے رب اور اس قلم کے مالک باب شہر علم امیرالمومین علی ابن ابی طالب کے سامنے اٹھا چکے ہیں اس لیئے بات صرف وہ کہتے ہیں جو ہماری دانست میں درست ہوتی ہے اور آج بھی ہم اپنے اسی موقف پر قائم ہیں۔
 
پیپلز پارٹی کے فیصلہ ساز لوگ شاید بھارت میں نہرو خاندان کے سیاسی فیصلے اور فلسفے کو اپنے حق میں سمجھتے ہیں کہ جس کے مطابق راجیو کے بعد سونیا اور اب ان کا بیٹا راہول پارٹی قیادت سنبھالنے کے قریب ہے۔

 اصل کہانی بے نظیر کی وصیت کے مطابق یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر آصف زرداری کو جماعت کا سربراہ چاہتی تھیں لیکن پارٹی کے اجلاس میں خود آصف زرداری نے اپنے بیٹے بلاول کو پارٹی کا چیرمین بنا دیا اور خود شریک چیرمین بن گئے اور شاہی فرمان کے مصداق اجلاس میں شریک کسی ایک شخص نے بھی اس فیصلے سے اختلاف کی جرآت نہیں کی۔

ایک اہم قانونی اور شرعی مسلہ یہ ہے اور اس پر روشنی فقہا ہی ڈال سکتے ہیں کہ کیا اول تو کسی کو کسی کی وصیت تبدیل کرنے کی اجازت ہے۔ اور کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر کسی عام جلسے یا پارٹی اجلاس میں بیٹھ کر اپنی مرضی کے مطابق اس وصیت کو بدل سکتا ہے۔

یہ چونکہ میرا موضوع نہیں اس لیئے اس بحث کو دینی علوم کے ماہرین کے لیئے چھوڑ رہا ہوں۔ مجھے صرف دو تین باتیں بنیادی کرنی ہیں۔

 ایک تو یہ کہ وفاق کی علامت بے نظیر کا متبادل ایک ایسا بچہ جسکو شاید سیاسیات کی ابجد کا بھی علم نہیں اور جو سیاسیات کی توضیح بھی نہ کر سکتا ہو?

اسکو اگر کوئی اہمیت ہے تو وہ بے نظیر کا بیٹا اور ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونا ہے جسکی سیاسی عمل میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ خود آصف زرداری کی پاکستان میں جو شہرت رہی ہے وہ انکے گھوڑوں کے اصطبل اور مسٹر ٹین پرسنٹ کی وجہ سے ہے اور اسی شہرت نے پارٹی کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔

اب ایسے حالات میں جب جزباتی عرصہ ختم ہو گا تو پارٹی کا کیا حال ہو گا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ اس سارے واقعے میں اگر کسی کا کوئی نقصان ہوا ہے تو وہ امین فہیم ہیں جو شاید امین تو ضرور ہوں کہ انہوں نے ایک عرسے تک بی بی کی عدم موجودگی میں بھی جماعت کی امانت کو سنبھالا ہے لیکن میرے خیال میں وہ فہیم ہر گز نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کا مستعمل اردو ترجمہ ''عوامی جماعت'' ہے لیکن ایسے فیصلوں سے یہ عوامی ہر گز نہیں بلکہ خاندانی،موروثی اور آمرانہ مزاج کی جماعت لگتی ہے کیونکہ ایسے فیصلوں سے قطع نظر خود جماعت میں انتخاب کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔

انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،بلاول کو چیر مین بنانے کا فیصلہ اور آصف زرداری کو شریک چیر مین بنانے کا فیصلہ۔ یہ سب میرے نزدیک جزباتی فیصلے ہیں اور کسی مشیر نے شاید انہیں یہ بتایا ہے کہ وہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کر سکتے ہیں لیکن شاید انہیں یہ علم نہیں کہ سیاست نہایت ظالمانہ کھیل ہے جو حساب کا فارمولا ہر گز نہیں جس مییں دو جمع دو چار ہوتے ہیں بلکہ سیاست میں دو جمع دو صفر کا بھی امکان رہتا ہے۔

میرے اپنے خیال میں ان فیصلوں نے پارٹی میں شکست و ریخت کی بنیاد رکھ دی ہے۔

 
یہ خبر، مضمون یا کالم درج ذیل لنکس سے اپنی ڈائری میں محفوظ کریں
digg it | Yahoo | Google | Slashdot | del.icio.us | Technorati

5 / 5 (3 ووٹ)

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

آپ کا نام:
آپ کا ای میل:
موضوع:
اس خبر، مضمون پرآپ کی رائے:


Al Qamar Online
Masood Munawar, Al Qamar Online, Norway
|
Mujahid Hussain, Brussles
|
Nasar Malik
|
M.Haroon Abbas
Zabih ul Allah
|
Saeed Akhtar Ibrahim
|
Jamil Ahmed Khan
|
Qamar M.A.
Muhammad Bin Qasim
|
AsGhar Ansari, New Delhi, India
|
Sheikh Abdul Majid
|
Rauf Amir Pappa Baryar, Kot Addu
 

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india
Jul 2009
SuMoTuWeThFrSa
      1 2 3 4
5 6 7 8 9 10 11
12 13 14 15 16 17 18
19 20 21 22 23 24 25
26 27 28 29 30 31  

Urdu Bloggers
Urdu Bloggers
HalChal
SMS Guru
SMS Guru
Daily 1 World
Al Qamar Online
© Copy Rights 1999-2008, Al Qamar Online Media City , All Rights Reserved.

Email: General: mail@alqamar.org | For News : news@alqamar.org
Contact : UK: + 44 703 186 7719 | Denmark: +045 22 16 6554 | U.S. +1 516 3142803 | Pakistan: +92 322 5211447, +92 34 555 3 99 66

Popular Searches: Urdu News, Urdu Newspaper, Online Urdu News, Online Urdu Newspaper, Urdu News paper, Pakistani Newspaper, Newspaper from England, 24 Hours Live Updated Urdu News, Indian Newspaper, Online Urdu Newspaper, BBC Urdu, Urdu Poetry, Urdu Blogs, Pakistani Fashion, Wedding, india,World News

Al Qamar Online is considered the largest , the most famous and popular web site the world over functioning for the awareness of social, political, economical and cultural issues of the south Asian community.
Islam:
Basic Islamic Teachings and Research Articles

Al QamarNews:
This online Network presents daily live updated news, and we have the largest News archives of past three years on the site.It has the well experienced, intellectual, highly qualified and dedicated journalists, writers on its editorial board (who worked with world’s known organizations like BBC etc.) their articles and column have great impact on the readers. More than 3100 Urdu Columns on Current Issues, International Affairs and Politics are online on this site.
Poetry: This website contains the largest collection of Urdu Poetry and literature. More than 300 poets’ selected poetry is online.
For Women: Find out Recipes and Designs Of Henna( mehndi)
For Kids: Stories, Online Games, etc.
Show biz: Latest Pakistani Fashion, Pictures, images, of Pakistani Stars and Models
Powered by: PHPCow.com