Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
Al Qamar Online Blogs


    
| | |
Preview Chanel
Important News International News News From Pakistan News from India Special Reports and Features Columns Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan
Thu, 20 Jun 2013 14:52:31  |   |   |  Text Only Version


Sun, 18 Mar 2007 00:37:00

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

مشرف اور فوج کی بڑھتی ہوئی تنہائی



آمریت کی بدبو ہر سمت پھیلنے لگی ہے اور آزاد ی اظہار پر قابل مذمت حملہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ جی ایچ کیو نے فوری طور پر اپنے کھسیانے وزیراطلاعات کو جائے وقوعہ پر روانہ کرکے اور خود مشرف سے اس کی مذمت کرواکے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ سب کچھ فوجی حکا م کی مرضی کے بغیر ہوا ہے

آمریت کی بدبو ہر سمت پھیلنے لگی ہے اور آزاد ی اظہار پر قابل مذمت حملہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ جی ایچ کیو نے فوری طور پر اپنے کھسیانے وزیراطلاعات کو جائے وقوعہ پر روانہ کرکے اور خود مشرف سے اس کی مذمت کرواکے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ سب کچھ فوجی حکا م کی مرضی کے بغیر ہوا ہے، لیکن یہ ایسے ہی ہے جیسے چیف جسٹس کو پانچ گھنٹے تک فوجی بیرکوں میں بٹھائے رکھا اور بعد میں کہا گیا کہ صدر نے ان سے ''ملاقات'' کی ہے۔ایسے لگتا ہے کہ بے تحاشہ طاقت میں مضمر خرابی اپنا رنگ دکھانے لگی ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ چاپلوسوں کی پیداوار کے لیے مشہور سیاسی و بیوروکرٹیک زمین ان دنوں اچھی فصل نہیں اُٹھا رہی اور صرف سندھ کے نیم مجہول وزیراعلی اور  سودے باز چوہدریوں کے سپوت وزیراعلی پنجاب ہی منمنا رہے ہیں ۔پہلی مرتبہ سینکڑوں موقع پرست جاگیردار، بکائو سردار اورہمیشہ کے چار چشم موسمی سیاستدان تماشہ دیکھنے پر متفق ہوچکے ہیں۔کوئی یہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ شریف الدین پیرزادہ اور ایس ایم ظفر بھی اس بحران میں فوج اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ چھوڑ جائیں گے بلکہ شیخ رشید اور شیر افگن نیازی بھی ہونٹ سی لیں گے۔
 پاکستان کے جرنیل اپنے ہی گورکھ دھندے میں پھنس کر رہ گئے ہیں اورایک معطل شدہ جج نے دنیا کے طاقتور ترین ملکوں اور حکمرانوں کے پسندیدہ جرنیل کو شکست فاش دیدی ہے۔اگر مشرف اور اس کے فوجی ساتھیوں کی اس غلطی کو کارگل مہم جوئی سے زیادہ سنگین غلطی قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ کارگل محاذ پر رُسوا ہوتے ہوئے جرنیلوں کو بچانے کے لیے اس وقت ایک نواز شریف موجود تھا لیکن اس وقت فوج کے پاس کوئی ایسا مہرہ نہیں جو انہیں''مکمل رسوائی کے اس محاذ'' سے بچا سکے۔اگرچہ ایک موہوم سی اُمید جی ایچ کیو کو سپریم جوڈیشل کونسل کے بعض ججوں سے ہے لیکن پھر ان ججوں کو ساری زندگی اس تنقید سے کون بچائے گا جو قبر تک ان کا پیچھا کرے گی؟
  پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں جب کبھی فوج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو اس کو بچانے والوں کا ایک جم غفیر ہر وقت دستیاب رہا بلکہ لاتعداد  ریٹائرڈ فوجی جرنیل اور قانون دان ''مقدس'' قرار دئیے اس ادارے کی مدد کے لیے موجود ملتے تھے۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کی مخصوص فوجی مہم جوئی اور خفیہ اداروں میں سیاسی مہمات کی سرعام کوششوں کو رواج دینے والے سابق جنرل حمید گُل بھی اپنے بھائی بندوں کے خلاف سراپا احتجاج نظر آتے ہیں اور انہوں نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر پولیس کے دھکے کھائے ہیں۔
 پیر پگاڑہ سے لیکر چوہدری شجاعت حسین تک نے جی ایچ کیو اور مہم جو جرنیلوں سے اس کیس کے حوالے سے تقریباً لاتعلقی کا رویہ اپنا رکھا ہے جبکہ اچانک پاکستان میں جاگیرداروں اور سیاسی وڈیروں کی مخالفت پر کمر بستہ ہوجانے والے قائد محترم الطاف حسین جو عام لوگوں کے بچون کی سالگرہ کی مبارکباد کے لیے بھی پاکستان کے معروف ٹی وی چینلز کا استعمال کرتے ہیں، فوج کے عدلیہ پر اس خوفناک وار پر خاموش ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ الطاف حسین نے نوشتہ ء دیوار پڑھ لیا ہے اور انہیں اب یقین ہوچلا ہے کہ نہ فوجی اقتدار میں رہیں گے اور نہ ہی ان کی جماعت۔حیران کن بات ہے کہ محض کراچی میں گلی کوچے کے جھگڑوں کے بعد جناب الطاف حسین اپنی جماعت کو استعفے دلوانے تک لے آتے تھے لیکن جب پاکستان کی سالمیت دائو پر لگی ہوئی ہے تو ان کی فکری نشستوں میں بھی کوئی ایک جملہ پاکستان کی گھری ہوئی عدلیہ کے لیے نہیں کہا جاسکا۔
  آنے والوں دنوں کا منظر نامہ بہت حد تک کراہت آمیز محسوس ہو رہا ہے اور جی ایچ کیو اکیس مارچ تک پتہ نہیں کتنے محاذ کھولتا ہے اور کہاں کہاں پسپا ہوتا ہے؟ اس کی کوشش ہوگی کہ کسی طرح چیف جسٹس سے ساتھ معاملات کا فیصلہ کیا جائے اور زخم چاٹ رہی عدلیہ کے ساتھ مستقبل میں کس طرح برتائو کیا جائے۔یہ بھی ایک اطلاح ہے کہ اٹارنی جنرل سندھ نے مشرف کے اس اقدام کی مخالفت میں استعفی دیدیا تھا لیکن ایم کیو ایم کی دھمکی پر انہیں اپنا استعفی واپس لینا پڑا۔دوسری طرف ''خوش بیاں'' وزیر قانون وصی ظفر کو ان کی وزارت سے تقریباً فارغ کیا جاچکا ہے بس اب انہیں سرکاری طور پر مطلع کرنا باقی ہے۔
  پاکستانی سیاست کے ماہرین کا خیال ہے کہ مشرف اس دلدل سے شاید نہ نکل سکیں اور فوجی کورکمانڈروں کو اتفاق ِ رائے سے انہیں صدرات اور فوج کی کمانڈ چھوڑ دینے کا مشورہ دیناپڑے کیونکہ ہم ایوب خان کا ایسا '' اندرونی'' انجام دیکھ چکے ہیں۔فوج اپنے وسیع مفادات کے پھیلائو اور ان کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی ایسی سودے بازی کا حصہ بھی بن سکتی ہے جس میں مشرف شامل نہ ہوں۔کیونکہ اس نوعیت کی صورتحال پیدا ہوجانے کے بعد ہمیشہ فوج کا خوف بڑھ جاتا ہے کہ کوئی حمود الرحمن قسم کا کمیشن اس کا احتساب کرنا نہ شروع کردے اور ٧١ء کے بعد بہت زیادہ تگ و دو سے حاصل کی گئی عزت اور تقدس کا وجود خطرے میں پڑ جائے۔اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ضیاء الحق سے لے کر آج تک جس تندہی کے ساتھ فوج نے اپنے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور ان کو وسعت دی ہے، ان کا تقاضہ ہے کہ فوج کو فیڈریشن، صوبوں، ملکی آئین، سیاسی شخصیات اور حتی کہ عوام سے بھی زیادہ ترجیح دی جائے تاکہ کوئی بھی سرپھرا سیاستدان یا ریفارمسٹ اس کے مفادات کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھ سکے۔بالآخر اس مشق نے خوفناک نتائج برآمد کرنا شروع کردئیے ہیں اور توپوں کا منہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف ہے۔ابھی ہم بلوچستان پر بمباری سے پوری طرح فارغ نہیں ہوئے تھے کہ قبائلی علاقوں میں ضرورت آن پڑی اورپھر جی ایچ کیو کے حملہ وارانہ نقشہ سازوں کو اپنے اہداف کی نشاندہی کرتے ہوئے سپریم کی اینٹ سے اینٹ بجانا پڑی۔اس کے بعد جو حالات نظر آرہے ہیں اگر بروقت ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو شاید ''وسیع'' پیمانے پر اینٹ سے اینٹ بجانا پڑے۔

 
یہ خبر، مضمون یا کالم درج ذیل لنکس سے اپنی ڈائری میں محفوظ کریں
digg it | Yahoo | Google | Slashdot | del.icio.us | Technorati

5 / 5 (1 ووٹ)

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

آپ کا نام:
آپ کا ای میل:
موضوع:
اس خبر، مضمون پرآپ کی رائے:


Al Qamar Online
Masood Munawar, Al Qamar Online, Norway
|
Mujahid Hussain, Brussles
|
Nasar Malik
|
M.Haroon Abbas
Zabih ul Allah
|
Saeed Akhtar Ibrahim
|
Jamil Ahmed Khan
|
Qamar M.A.
Muhammad Bin Qasim
|
AsGhar Ansari, New Delhi, India
|
Sheikh Abdul Majid
|
Rauf Amir Pappa Baryar, Kot Addu
 

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india
Jun 2013
SuMoTuWeThFrSa
            1
2 3 4 5 6 7 8
9 10 11 12 13 14 15
16 17 18 19 20 21 22
23 24 25 26 27 28 29
30            

Urdu Bloggers
Urdu Bloggers
HalChal
SMS Guru
SMS Guru
Daily 1 World
Al Qamar Online
© Copy Rights 1999-2008, Al Qamar Online Media City , All Rights Reserved.

Email: General: [email protected] | For News : [email protected]
Contact : UK: + 44 703 186 7719 | Denmark: +045 22 16 6554 | U.S. +1 516 3142803 | Pakistan: +92 322 5211447, +92 34 555 3 99 66

Popular Searches: Urdu News, Urdu Newspaper, Online Urdu News, Online Urdu Newspaper, Urdu News paper, Pakistani Newspaper, Newspaper from England, 24 Hours Live Updated Urdu News, Indian Newspaper, Online Urdu Newspaper, BBC Urdu, Urdu Poetry, Urdu Blogs, Pakistani Fashion, Wedding, india,World News

Al Qamar Online is considered the largest , the most famous and popular web site the world over functioning for the awareness of social, political, economical and cultural issues of the south Asian community.
Islam:
Basic Islamic Teachings and Research Articles

Al QamarNews:
This online Network presents daily live updated news, and we have the largest News archives of past three years on the site.It has the well experienced, intellectual, highly qualified and dedicated journalists, writers on its editorial board (who worked with world’s known organizations like BBC etc.) their articles and column have great impact on the readers. More than 3100 Urdu Columns on Current Issues, International Affairs and Politics are online on this site.
Poetry: This website contains the largest collection of Urdu Poetry and literature. More than 300 poets’ selected poetry is online.
For Women: Find out Recipes and Designs Of Henna( mehndi)
For Kids: Stories, Online Games, etc.
Show biz: Latest Pakistani Fashion, Pictures, images, of Pakistani Stars and Models
Powered by: PHPCow.com