Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
Al Qamar Online Blogs


    
| | |
Preview Chanel
Important News International News News From Pakistan News from India Special Reports and Features Columns Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan
Wed, 03 Dec 2008 01:17:46   |   |   |  Text Only Version

Mon, 28 Jul 2008 09:50:00

احمد فراز ، اٍس بے بصر عہد کی زندہ مثال



چونکہ حقیقی یعنی جینوئن ادب اور ادیب کسی ترجیحی فہرست میں نہیں ھوتا تو پھر بھلا احمد فراز جیسا شعر کہنے والا اٍس بے بصر عہد کی زندہ مثال کیسے نہ ھوتا ۔

دوستو آج مجھے اپنے کئی پرانے دوستو کی ای میلز ملی جس میں انہوں نے ایک انجمن بنانے کا اعلان کیا ھے اور حکومت کی بے حسی پر احتجاج کیا ھے کہ ملک کے نامور شاعر جن کا شمار ملک کے عظیم ترین اثاثوں میں ھوتا ھے وہ آٹھ جولائی سے شکاگو کے ھسپتال میں زیر علاج ھیں اور حیات و موت کی کشمکش میں مبتلا ھے ۔
 
انہیں حکومتٍ پاکستان نے نہ ھی طبی اخراجات اُٹھانے کا سندیسہ دیا ھے اور نہ ھی اٍس خواہش کا اظہار کیا ھے کہ حکومت ٍ پاکستان انہیں اپنے خرچے پر اسلام آباد لانا چاھتی ھے تاکہ اُن کا علاج پاکستان میں ھو سکے ۔

دوستو یہ بات ایک ایسے شخص کی ھو رھی ھے جسے ھم اور آپ “ احمد فراز “ کہتے ھیں ۔ اور جن کے آنے سے مشاعروں میں جان پڑ جایا کرتی تھی وہی احمد فراز آج اپنی جان سے جا رھا ھے ۔ جی دوستو یہ بات میں اُسی شخص کی کر رھی ھوں جس نے ساری عمر جمہوریت کے گیت گائے اور اُس کی بحالی کے لیئے کئی سرکاری اعزازات سرکار کو یہ کہہ کر واپس کر دیئے تھے کہ انہیں لے کر وہ اپنے نظریوں سے آنکھ نہیں ملا سکے گے ۔

آج وہی احمد فراز ایک جمہوری حکومت میں اپنے نظریاتی حامیوں کی بے حسی کی نظر ھو رھا ھے ۔ سرکار اپنے سرکاری اور غیر سرکاری دوروں پر کروڑوں خرچ کر سکتی ھے پر جن لوگوں نے ساری عمر اپنے ملک کی سفارت کی ھوتی ھے ، اُن کے لیئے طبی اخراجات تو دور کی بات ھے ۔ اُن کے منہ سے تو اہل ٍخانہ سے ہمدردی کے چند لفط بھی نہیں نکلتے ۔ بقول جناب صفدر ھمدانی صاحب کے دیکھو جی یہ بے بصر عہدٍ ھے . ۔شاید اٍسی کم ظرفی اور بے حسی نے بے بصری کو جنم دیا ھے

ٍ بے بصر عہد کا لفظ میرے بابا جی یعنی جناب صفدر ھمدانی صاحب کا ھے ۔ انہیں بابا کا لقب تحفے میں میرے بہت ھی محترم عزیز بھائی نصر ملک ( ڈنمارک ) نے دیا ھوا ھے ، پھر ھارون عباس (گروپ ایڈیٹر القمر ) کہنے والوں شامل ھو گیا بلکہ وہ تو “بابا جی “ کہتا ھے جب بھی وہ بے بصر عہد لکھتے ھیں تو میًں اُن سے ھمیشہ ھی پوچھتی ھوں کہ آپ عہد کو “بے بصر “ کیوں لکھتے ھیں تو وہ جواب میں یا تو خاموشی اختیار کر لیتے ھیں یا پھر کہہ دیتے ھیں آپ کو لگتا ھے کہ جتنے کی آپ حقدار ہیں اتنا آپ کو ملتا ھے ؟ ۔۔اور اُس کے بعد میں طویل خاموشی کا حصہ ھو جاتی ھوں ۔ سوچتی ھوں کہ مرنا تو برحق ھے پر ایک عہد کا ایسے مرنا برق ھے ۔۔

آج مجھ سے احمد فراز کی صورت میں جیتی جاگتی اٍس عہد کی بے بصری دیکھی نہیں جا رھی ۔ کتابی احمد فراز جس کو میں کئی دہایئوں سے جانتی ھوں . جہاں اُن کے لکھے ھوئے لفط میری آنکھوں کو رہ رہ کر بے چین کر رھے ھیں ۔ تو وھی مجھے جیتا جاگتا فراز جسے میں نے کئی بار سڈنی کے مشاعروں میں سنا تھا ۔ اُن سے باتیں کی تھی اور اُن کی باتیں سنی بھی تھی , بہت یاد آ رھی ھیں ۔ ایک دفعہ مرحوم جناب احمد قاسمی صاحب کے دفتر میں بیٹھ کر میری کتاب “ گرد بادٍ حیات “ پر تبصرہ بھی کیا تھا احمد فراز کی سب سے اچھی بات یہ ھے کہ اُن سے مل کر زندگی ھر دفعہ ایک نئی جہتوں کے ساتھ ملتی ھے ۔ احمد فراز جس کے نا م پر ماؤں نے اپنے بچوں کے نام رکھے تھے اُسی فراز کو آج صرف وہی محبتیں اور دعایئں مل رھی ھیں ۔

اٍس وقت مجھے جناب صفدر ھمدانی صاحب کا لکھی ھوئی ایک بہت ھی  سچی بات یاد آ رھی ھے ۔ لکھتے ھیں “ میں اکثرسوچتا ہوں کہ اس بے بصر عہد میں جو لوگ شاعری کو جزو حیات سمجھ کر کرتے ہیں وہ سوائے اپنا خون جلانے کے اور آنکھوں کی بینائی کو متاثر کرنے کے اور کیا حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان جیسے ملک کے معاشرے میں جہاں حقیقی یعنی جینوئن ادب اور ادیب کسی ترجیحی فہرست میں نہیں، جہاں کتاب پڑھنے کا شوق ناپید ہو گیا ہے،جہاں کتاب خریدنے کا رواج نہیں،جہاں شاعر اور ادیب کو پاگل کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے وہاں شعر لکھنے کی بجائے شعر کہنے والے لوگ خود کوکس طرح ہر وقت سولی پر لٹکائے رکھتے ہیں۔“

چونکہ حقیقی یعنی جینوئن ادب اور ادیب کسی ترجیحی فہرست میں نہیں ھوتا تو پھر بھلا احمد فراز جیسا شعر کہنے والا اٍس بے بصر عہد کی زندہ مثال کیسے نہ ھوتا ۔

 
یہ خبر، مضمون یا کالم درج ذیل لنکس سے اپنی ڈائری میں محفوظ کریں
digg it | Yahoo | Google | Slashdot | del.icio.us | Technorati

5 / 5 (1 ووٹ)

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

احمد فراز کی علالت سے قبل کی آخری تصویر ۔احمد فراز، افتخار نسیم افتی اور سکینہ شیرازی کے ہمراہ
Al Qamar Online
Masood Munawar, Al Qamar Online, Norway
|
Mujahid Hussain, Brussles
|
Nasar Malik
|
M.Haroon Abbas
Zabih ul Allah
|
Saeed Akhtar Ibrahim
|
Jamil Ahmed Khan
|
Qamar M.A.
Muhammad Bin Qasim
|
AsGhar Ansari, New Delhi, India
|
Sheikh Abdul Majid
|
Sareer Khalid, Srinagar, Kashmir
 

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india
Dec 2008
SuMoTuWeThFrSa
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      

Urdu Bloggers
Urdu Bloggers
HalChal
SMS Guru
SMS Guru
Daily 1 World
Al Qamar Online
© Copy Rights 1999-2008, Al Qamar Online Media City , All Rights Reserved.

Email: General: mail@alqamar.org | For News : news@alqamar.org
Contact : UK: + 44 703 186 7719 | Denmark: +045 22 16 6554 | U.S. +1 516 3142803 | Pakistan: +92 322 5211447, +92 333 78 1751 1

Popular Searches: Urdu News, Urdu Newspaper, Online Urdu News, Online Urdu Newspaper, Urdu News paper, Pakistani Newspaper, Newspaper from England, 24 Hours Live Updated Urdu News, Indian Newspaper, Online Urdu Newspaper, BBC Urdu, Urdu Poetry, Urdu Blogs, Pakistani Fashion, Wedding, india,World News

Al Qamar Online is considered the largest , the most famous and popular web site the world over functioning for the awareness of social, political, economical and cultural issues of the south Asian community.
Islam:
Basic Islamic Teachings and Research Articles

Al QamarNews:
This online Network presents daily live updated news, and we have the largest News archives of past three years on the site.It has the well experienced, intellectual, highly qualified and dedicated journalists, writers on its editorial board (who worked with world’s known organizations like BBC etc.) their articles and column have great impact on the readers. More than 3100 Urdu Columns on Current Issues, International Affairs and Politics are online on this site.
Poetry: This website contains the largest collection of Urdu Poetry and literature. More than 300 poets’ selected poetry is online.
For Women: Find out Recipes and Designs Of Henna( mehndi)
For Kids: Stories, Online Games, etc.
Show biz: Latest Pakistani Fashion, Pictures, images, of Pakistani Stars and Models
Powered by: PHPCow.com