Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
Al Qamar Online Blogs


    
| | |
Preview Chanel
Important News International News News From Pakistan News from India Special Reports and Features Columns Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan
Tue, 06 Jan 2009 18:51:00   |   |   |  Text Only Version

Wed, 26 Nov 2008 17:18:00

سب ہی یہاں ننگے ہیں



     غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری صاحب کا معاملہ ابھی کسی طرف نہیں لگا کہ موجودہ چیف جسٹس بھی اپنی بیٹی کے حوالے سے اعتاب میں آ گئے ہیں انکی بیٹی کو وہ کچھ مل گیا جو شاید ہی کسی کو ملا ہو اور جو کچھ ملا ہے اس کی قانون قطعی اجازت نہیں دیتا جس کی بابت خو سپریم کورٹ کا ہی ایک فیصلہ پہلے سے موجود ہے۔ جب افتخار چوہدری صاحب کا کیس سپریم کورٹ کے ایک فل بینچ میں زیرِ سماعت تھا تو بہت ساری چیزوں اور باتوں کا دامے درمے سخنے ذکر ہوا جن میں سے کچھ تو سینہ بہ سینہ چلتی رہیں اور کچھ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی زینت بنیں اور اس سارے قضیے میں جو چیز سامنے آئی وہ یہ کہ ہمارے بھائی بندے اپنے مفادات کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

    بات ہے مفادات کی تو جو کوئی نئی اور اچھوتی نہیں، سیکنڈری بورڈوں اور یوینورسٹیوں کی سیکریسی برانچوں میں آئے دن گھپلے بے نقاب ہوتے رہتے ہیں ، جعلی ڈگریاں جاری ہوتی ہیں اور لوگ پکڑ ے بھی جاتے ہیں مگر پھر بھی غیر قانونی کام کرنے والے اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے۔ رہی بات مفادات کی تو کون ہے جس نے کبھی کوئی مفاد نہ لیا ہو گا کسی نے کم یا کسی نے زیادہ مگر کبھی نہ کبھی کسی طور مفاد ضرور حاصل کیا یہ اور بات ہے کہ کوئی تو اپنی دولت میں اضافے کی خاطر کسی کی مدد کرتا ہے تو کوئی دولت بنانے کیلئے غیر قانونی کام کرنے پر راضی ہو جاتا ہے۔ دور کی بات نہیں ہے ماضی قریب ہی کے قصے ہیں ، آپ بھی نہیں بھولے ہونگے اور ہم بھی نہیں بھولے کہ لوگ سیاست میں آئے تو اپنے مفادات کے لئے ،مذہبی چولے پہنے تو اپنے مفادات کیلئے اور عوام کی محبت کا دم بھرا تو اپنے مفاد کی خاطر، غرض کیا سیاست دان، کیا جاگیر دار، کیا سرمایہ دار، یا جنرل اور کیا جج، کیا پیر اور کیا فقیر ، کیا شیخ اور کیا مولوی سب نے اس گنگا سے اشنان کیا اور اپنے تئیں پوتر ہونے کی کوشش کی مگر افسو س کہ یہ پوتر تو نہ ہوسکے مگر آپ کے اور ہمارے پیسے (دولت) لے اڑے اور ملک کو کنگال اور کھوکھلا کرتے گئے اور آج یہ حال ہے کہ ملک کو اپنی سلامتی اور بقا کیلئے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے پڑ رہے ہیں اور اس پر بھی بڑے خوش ہو رہے ہیں کہ ہمیں آئی ایم ایف نے قرض دے دیا ہے، قرض لینے والے یہ جانتے ہی نہیں یا جاننا نہیں چاہتے کہ قرض کی لعنت کتنی بری ہو تی ہے اور اس کی وجہ سے آگے چل کر کیا کیا مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

    یہ مفادات کا ہی تسلسل تھا کہ سول اور ملٹری بیوروکریسی کے علاوہ سیاسی، سیکولر اور مذہبی طبقہ کی وفاداریاں خریدنے کیلئے سرکاری زمینوں اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ قرضوں کی معافی کس طرح سے ہوتی رہی۔ سابق صدر ضیاء الحق کے ساتھیوں کو دنیا کے امیر ترین جنرلوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، ان کے برادر نسبتی مشاہد الہی کے بارے میں ہے کہ انہوں نے 177کروڑ روپے کے قرضے لئے، اعجاز الحق کو1066مربع گز، الہی بخش سومرو کو1022مربع گز، ڈاکٹر محمد افضل کو855مربع گز، گل جی کو855مربع گز، میجر جنرل شاہ رفیع عالم کو600مربع گز زمین الاٹ ہوئی، میاں نواز شریف نے اپنے پہلے دور میں سرکاری اور قومی بینکوں سے4سو کروڑ کے قرضے لئے جو اگلے چند سالوں میں 12سو کروڑ تک جا پہنچے یعنی 12ارب روپے۔ پیپلز پاڑٹی کے ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی بے شمار گھپلے ہوئے، بے نظیر کے بھی دونوں ادوار میں بے شمار قصے کہانیاں منظر عام پر آتی رہیں۔ سیاستدانوں کے ساتھ ملاں طبقہ بھی پیچھے نہیں رہا، مولانا فضل الرحمن سے منسوب کیا کیا باتیں گردش میں نہیں ہیں، عبد الغفور حیدری صاحب کے بارے میں اخبارات کی رپورٹیں گواہ ہیں ایک ضمنی الیکشن میں کھٹرے ہوئے اور بیٹھنے کیلئے انہوں نے بھی کتنے ہی پیسے لئے۔ان لوگوں پر ہونی والی نوارشات کا کیسے کیسے ذکر کروں اس کے لئے صفحوں کے صفحے چاہیں اور سالوں لگ جائیں گے لیکن یہ فہرست ختم نہ ہوگی۔

    آج جسٹس عبد الحمید ڈوگر صاحب خود ملٹری بیوروکریسی کے ساتھ ملکر چیف جسٹس بنے بیٹھے ہیں تو کل افتخار چوہدری صاحب نے بھی یہی کام کیا تھا اور ان کی سربراہی میں بننے والے بینچ نے ہی فوجی حکومت (سابق صدر جنرل مشرف) کو بن مانگے حکومت کرنے کے لئے نا صرف وقت دیا تھا بلکہ ان کے اس عمل کو کسی حد تک جائز بھی قرار دیا۔عبد الحمید ڈوگر کی بیٹی نے ناجائز طور پراپنے نمبر بڑھوالئے ہیں تو کیا ہوا، جو لوگ اس کے خلاف واویلا کررہے ہیں بہت ممکن ہے کہ ماضی میں خود بھی ایسی ہی حرکتیں کرتے رہے ہوں،سیاست دانوں میں کتنے ہی لوگ جو وزیر رہے یا ہیں کی ڈگریا ں تک جعلی ہیں یا معیاری نہیں ہیںبلکہ ایک کیس تو پچھلے دور سے اب تک التوا میں چلا آ رہا ہے جس میں اس ایم پی اے کی ڈگری کی اصلیت کو کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ رہی بات کہ افتخار چوہدری صاحب آج  بحال بھی ہو جائیں تو بھی ہمارے اور عام لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہی رہیں گے کیونکہ مفادات سمیٹنے میں ہمارے تمام بڑے رہنما او ر لیڈران کرام ایک ، متحد اور یک جان نظر آتے ہیں کیونکہ اس ضمن میں یہ سب لوگ ننگے ہیں ، کوئی کسی کا محاسبہ کرے بھی تو کیسے کرے ،مزید یہ کہ یہ اور بات ہے کہ جب کسی کے انفرادی مفادپر زد پڑتی ہے تو اسے ملکی مفاد دکھائی دینے لگ جاتا ہے جبکہ عمومی طور پر ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے یا چربی چڑھی ہوتی جو کچھ بھی دیکھنے سے قاصر ہوتے ہیں، الغرض کس کس بات کا رونا رویا جائے کیونکہ کیا سیاستدان اور کیا فوجی، کیا مولوی اور کیا سرمایہ دارکیا جاگیردار سب ہی نے ہماری آرزؤں کا گلہ گھونٹا ،ہمارے جذبات کو مجروع کیا اور ہمارے حقوق کو جوتی کی نوک پر رکھا۔

 
یہ خبر، مضمون یا کالم درج ذیل لنکس سے اپنی ڈائری میں محفوظ کریں
digg it | Yahoo | Google | Slashdot | del.icio.us | Technorati

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

Al Qamar Online
Masood Munawar, Al Qamar Online, Norway
|
Mujahid Hussain, Brussles
|
Nasar Malik
|
M.Haroon Abbas
Zabih ul Allah
|
Saeed Akhtar Ibrahim
|
Jamil Ahmed Khan
|
Qamar M.A.
Muhammad Bin Qasim
|
AsGhar Ansari, New Delhi, India
|
Sheikh Abdul Majid
|
Rauf Amir Pappa Baryar, Kot Addu
 

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india
Jan 2009
SuMoTuWeThFrSa
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 16 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31

Urdu Bloggers
Urdu Bloggers
HalChal
SMS Guru
SMS Guru
Daily 1 World
Al Qamar Online
© Copy Rights 1999-2008, Al Qamar Online Media City , All Rights Reserved.

Email: General: mail@alqamar.org | For News : news@alqamar.org
Contact : UK: + 44 703 186 7719 | Denmark: +045 22 16 6554 | U.S. +1 516 3142803 | Pakistan: +92 322 5211447, +92 333 78 1751 1

Popular Searches: Urdu News, Urdu Newspaper, Online Urdu News, Online Urdu Newspaper, Urdu News paper, Pakistani Newspaper, Newspaper from England, 24 Hours Live Updated Urdu News, Indian Newspaper, Online Urdu Newspaper, BBC Urdu, Urdu Poetry, Urdu Blogs, Pakistani Fashion, Wedding, india,World News

Al Qamar Online is considered the largest , the most famous and popular web site the world over functioning for the awareness of social, political, economical and cultural issues of the south Asian community.
Islam:
Basic Islamic Teachings and Research Articles

Al QamarNews:
This online Network presents daily live updated news, and we have the largest News archives of past three years on the site.It has the well experienced, intellectual, highly qualified and dedicated journalists, writers on its editorial board (who worked with world’s known organizations like BBC etc.) their articles and column have great impact on the readers. More than 3100 Urdu Columns on Current Issues, International Affairs and Politics are online on this site.
Poetry: This website contains the largest collection of Urdu Poetry and literature. More than 300 poets’ selected poetry is online.
For Women: Find out Recipes and Designs Of Henna( mehndi)
For Kids: Stories, Online Games, etc.
Show biz: Latest Pakistani Fashion, Pictures, images, of Pakistani Stars and Models
Powered by: PHPCow.com