گلوبل لٹریسی کانفرنس ماہ رواں کے آخر میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوگی، پاکستان سمیت خطے کے 14 ممالک کے وزراء تعلیم کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی انسانی ترقی کی وزارت اور یونیسکو کے تعاون سے ہونے والی کانفرنس کا افتتاح کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کریں گی۔ افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، کرغزستان، قزاخستان، مالدیپ، نیپال، پاکستان، سری لنکا، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اورایران کے وزراء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کا مقصد ایشیائی خطے میں شرح خواندگی بڑھانے اورتعلیم کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔