سمیرا ریڈی جنہیں بالی وڈ میں عموماً پرکشش شخصیت کی مالک کے طور پر جانا جاتا ہے بنگالی فلم انڈسٹری کا معتبر نام ہیں اور سنجیدہ کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں ۔ انہیں آگے بڑھانے میں نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر بدھا داب داس گیتا کا اہم کردار ہے جنہوں نے تیسری مرتبہ سمیرا کو فلم کیلئے منتخب کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے اب سمیرا اشوانی وہیر کی فلم ایک دو تین میں بالکل مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔ جس میں وہ ایک کامیڈی کردار ادا کر رہی ہیں انہیں ایک عورتوں کے ملبوسات بیچنے والے سے محبت ہو جاتی ہے جس کا کردار پاریش راول نے ادا کیا ہے۔
بالی وو ڈ کی فلم انڈسٹر ی میں سمیرا ریڈی کا نا م سامنے آئے تو دلوں میں ہلچل پیدا ہو جا تی ہے اور دل کے تار محو رقص ہو نا شروع ہوجاتے ہیں کیو نکہ وہ فلم انڈسٹری میں ہا ٹ اور پر کشش تر ین اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں سمیرا ریڈی جنہوں نے بنگالی فلموں میں بھی دھاک بٹھاکر اپنی خو بصورتی کا جادو جگایاہے نے ڈائر یکٹر بد ہا دب دسگپتا کے ساتھ اپنی تیسر ی فلم بھی سا ئن کی ہے۔
سمیرا ریڈی نے گز شتہ دنوں ایک انٹرویو میں لب کشا ئی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میری آنے والی فلموں ریس اور ون ٹو تھری میں میرے کردار مختلف نو عیت کے ہیں ون ٹو تھر ی میں میرا کردار کامیڈی ہے اس فلم میں کئی ایک جگہوں پر میرے اوپر ایسے سین عکس بند کیے گئے ہیں جو سب لوگوں کو بہت پسند آئیں گے کیونکہ جو لوگ اس سے پہلے مجھے ایسے کردار میں نہیں دیکھ پائیں ہونگے لہذا اس فلم میں میری اداکاری کے رنگ ڈھنگ ہر ایک سے ضرور الگ تھلگ نظر آئیں گے جو میری کا میا بی کا با عث بھی بنے گا۔جبکہ ریس میں میں الگ روپ میں نظر آوں گی
مجھے ان فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیو نکہ میں کافی عر صے بعد شا ئقین کے سا منے آرہی ہوں میرے ان فلموں میں ور سٹا ئل کردار اس بات کاثبوت پیش کرتے ہیں کہ میں اپنے ہر نو عیت کے کردار اداکرسکتی ہو ں ا ور صرف پر کشش نظر آنے کے لئے جا ذب نظر کردار نہیں کروں گی تا کہ لوگ مجھے ایک جیسے کردار کی حا می ایکٹر یس نہ سمجھ لیں
سمیر ا کا کہنا تھا کہ میں نے شروع میں جو ہا ٹی قسم کے کردار کیے ان پر بھی مجھے فخر ہے اور میں خوش ہو ں کہ لو گ مجھے چاکلیٹی کہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں ز ندگی میں جدجہد کی قا ئل ہو ں اور آخر ی سا نس تک لڑنے کی سعی کرتی رہوں گی کیو نکہ یہی چیز کامیابی کا ذریعہ ہوتی ہے ۔شہر ت کے حصول کی کو ئی منزل متعین نہیں یہ سفر زندگی کے سا تھ رواں دواں رہتا ہے سمیرا ریڈی نے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اور امیتا بھ اس کی منہ بولتی مثا لیں ہیں آپ انہیں دیکھیں تو وہ اب بھی اس دوڑ میں ہیں کہ کسی نہ کسی طرح وہ انڈسٹر ی میں اپنا نا م زندہ رکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتے رہے اسی طرح دوسرے اداکار بھی اپنی آخری سا نس تک اس کو شش میں رہتے ہیں کہ وہ کسی نہ کسی طر یقے سے وہ مقام حا صل کرلیں جو کسی کی کاپی نہ کرئے میں بھی بنگا لی فلموں کے بعد دوسری زبانوں میں بننے والی فلموں کو بھی ترجیح دوں گی تا کہ کوئی پہلو تشنہ لب نہ رہ جائے۔