
صدر پرویز مشرف کے شخصی و والدین کے ناموں ، جگہ پیدائش کے اعداد اور دوسرے عددی زائچوں کو دیکھا جائے تو صدر پرویز مشرف کی زندگی عدد "9"کے زیر اثر ہے ۔ اس عدد کا حامل شخص عملی جدوجہد کا بہت زیادہ قائل ہو تا ہے۔ اور اس کی مجموعی صحت دوسرے اعداد کے زیر اثر اشخاص کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے لیکن عدد 9 کے زیر اثر اشخاص کے ساتھ حادثات ہونے کے امکانات دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ عدد 9 قائدانہ صلاحیتوں کو زیادہ متحرک کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے فوج یا فیلڈ ورک کے شعبوں میں یہ لوگ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ اس عدد کا مخالف عدد 5 ہے جس کا تعلق ، تخلیقی قوتوں سے ہوتا ہے اور اس عدد سے تعلق رکھنے والے عام طور پر ٹیچنگ ، میڈیا، پریس، پرنٹنگ ، کمپیوٹر ، آرٹ اور وکالت کے شعبوں سے وابستہ ہوتے ہیں۔ صدر پرویز کا تعلق پیدائشی برج اسد سے ہے جس کا حاکم عدد 1 ہے ۔ اس حاکم عدد کی طاقت میں زیادہ اضافہ عدد 9 کی وجہ سے ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے صدر پاکستان کا ملک و فوج کے اہم ترین عہدوں تک پہنچنا آسان ہوا۔ جس سال صدر صاحب نے ملکی اقتدار حاصل کیا وہ عدد 9 کے زیادہ اثر میں تھا اور اسے عدد ایک کی طاقت حاصل تھی۔ یہ سال 1999 تھا اور اس کے اچھے اثرات سال 2008 ء میں ختم ہو رہے ہیں۔ اس سال عدد5 کے منفی اثرات اپنے عروج پر پہنچ جائیں گے اور عروج کا متوقع دورانیہ مئی تا ستمبر کے دوران ہے۔ ان منفی اثرات اور عددی زائچوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ سال صدر پرویز مشرف کا اقتدار میں آخری سال ہو گا ۔ یہاں پر اس بات کا زکر ضروری ہے کہ راقم نے ستمبر 1999میں کسی فوجی حکمران کے اقتدار میں آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فوجی حکمران اپنے لئے "چیف ایگزیکیٹیو" کا لفظ منتخب کرے گااور مختصر کابینہ کے ساتھ اپنے اقتدار کا آغاز کرے گا۔ (نقل نمبر 1 دیکھیئے) ۔اس کے علاوہ اسامہ بن لادن اور امریکی صدر بش کے بارے میں بین الاقوامی و ملکی اخبارات میں درست پیشن گوئیاں کی تھیں (نقل نمبر2 اور3 دیکھیئے)۔عمران خان کی سیاست میں آمد کی پیش گوئی کیلئے نقل نمبر4 دیکھئے اور عالمی فٹبال کپ 2006 میں اٹلی کی کامیابی کیلئے کی جانے والی پیش گوئی کیلئے eva.pasquier@fifa.orgسے رابطہ کیا جائے۔
صدر پرویز مشرف ملکی اقتدار سے علیحدگی کے بعد کسی ساحل سمندر کے کنارے رہائش اختیار کریں گے ۔ یہ کراچی یا کوئی دوسرا ساحلی شہر ہو سکتا ہے۔